عبداللطیف خالد چیمہ کی عبوری ضمانت کی کنفرمیشن

جمعرات 21 مئی 2015 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کے عدالت نمبر 2 ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد احمد نے متحدہ تحریک ختم ِنبوت رابطہ کمیٹی کے مرکزی کنونیر اور مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کردی ہے ،اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے 8 ۔مئی کو مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی میں نماز جمعتہ المبارک میں کاتب وحی سید نا حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے قابل اعتراض تقریر کی جس پر مقدمہ درج ہونے کے چار روز بعد تھا نہ سٹی چیچہ وطنی میں دہشت گرد ی ایکٹ کی دفاع 9-ATA ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا ،اس کی عبوری ضمانت 14 ۔

مئی کو عدالت نے 21 ۔

(جاری ہے)

مئی تک منظور کر لی تھی ، گزشتہ روز عبداللطیف خالد چیمہ کی طرف سے ممتاز قانون دان حکیم محمود احمد خان غوری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبداللطیف خالد چیمہ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ، عبداللطیف خالد چیمہ ضمانت کے بعد چیچہ وطنی پہنچے تو دفتر احرار جامع مسجد میں احرار کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ حضرات اور سرکردہ دینی وسیاسی و سماجی شخصیات نے ان کا پر جوش استقبال کیا ،مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ عبداللطیف خالد چیمہ مجلس احرار کے تحفظ ختم ِنبوت کے پلیٹ فارم کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر منظم کر رہے ہیں اور مجلس احرار اسلام فرقہ واریت اورپر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے ، ہم اسلام ،تحفظ ختم ِنبوت اور دفاع پاکستان کے علم بردار ہیں ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی اورپاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی نے امن کے داعی دینی رہنماء حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی ضمانت کی کنفر میشن کو فاضل عدالت کا صحیح فیصلہ قرار دیا ہے ، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن آخر کار ناکام ہوں گے اور امن حق کا بول بالا ہو کررہے گا ،انہوں نے کہاکہ عبداللطیف خالد چیمہ کی اجتماعی جدوجہد مکمل طور پر آئین پاکستان کے دائرے میں ہے ،علاوہ ازیں اتحاد بین المسلمین ساہیوال کے سربراہ مولانا سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری ،قاری منظور احمد طاہر ، شیخ اعجاز احمدرضا ء،حاجی احسان الحق فریدی ،قاری بشیر احمد رحیمی ،قاری عتیق الرحمن رحیمی ،قاری سعید بن شہید ،مولانا کلیم اﷲ رشیدی ،مولانا پیر جی عبدالباسط اور امن کمیٹی کے دیگر ممبران نے عبداللطیف خالد چیمہ کی ضمانت کنفرم ہوتے ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک امن پسند دینی رہنما ہیں اور ان کی سرگرمیاں کسی طور پر بھی ایسی نہیں ہیں کہ ان پر سنگین نوعیت کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا جائے ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما پیر جی عبدالجلیل رائے پوری ،انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی ، پیر جی عزیز الرحمن ،سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال ،حاجی محمد ایوب ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ اورنگزیب ٹیپو ، تحریک انصاف کے رہنما یوسف جمال ٹکا ،انجمن شہریاں (رجسٹرڈ)چیچہ وطنی کے صدر چودھری انوارالحق ، جماعت اسلامی کے رہنما خان حق نواز خان دُرانی ،اہلحدیث رہنما مولانا محمد اکرم ربانی ،چیچہ وطنی پریس کلب کے سرپرست رانا عبداللطیف ،چودھری عبدالرزاق،استاد علی اکبر، محمد نوید رضوان،عثمان محمود چیمہ ،شیخ محمد اکمل پاشا،ظفر اقبال انصاری، ممتاز قانون دان چودھری خادم حسین وڈایچ اور چودھری عبدالرزاق اور ا یسے ہی مختلف 100 سے زائد دینی وسیاسی اور سماجی رہنماؤں نے عبداللطیف خالدچیمہ کی ضمانت کی کنفرمیشن کو عدالتی وقانونی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہاہے کہ ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے ۔