نوشہرہ، ضلعی حکومت اور افغان مہاجرین شوری کے مابین مذاکرات کامیاب

شوری نے از خود اضاخیل مہاجر کیمپ خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:52

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) نوشہرہ کی ضلعی حکومت اور افغان مہاجرین شوری کے مابین مذاکرات کامیاب شوری نے از خود اضاخیل مہاجر کیمپ خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اور تمام افغان مہاجرین نے اپنے مکانات سے سامان اورملبہ اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ دو سو سے زائد مکانات مسمار کرکے زمین ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی جب کہ مذید دو ہزار مکانات مسمار کرنے کاسلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اﷲ خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان کے افغان شوری کے دس رکنی وفد کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہوگئے۔

اور اب اپریشن کے لیے لائی گئی مشینری افغان شوری کے حوالے کردی اور جو مکانات خالی کررہے اور ملبہ ہٹا رہے وہاں پر زمین خالی کرانے کافیصلہ کردیا۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کو شمشتو کیمپ، خیر ابادکیمپ اکوڑہ خٹک کیمپ میں جگہ دینے کا فیصلہ کیاگیا تاہم بشتر مہاجرین افغانستا ن واپس جارہے یااپنے لیے کرایہ کے مکانا ت تلاش کررہے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق مہاجرین نے تیزی کے ساتھ اپنے مکانات گراناشروع کردئیے ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اﷲ خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان نے اضاخیل مہاجر کیمپ کے درجنوں دوکانوں اور دو سو مکانوں کو ضلعی انتظامیہ اور عملے کے ہمرا مسمار کردیا ہے اور افغان مہاجرین ٹرکوں کے ذریعے افغان روانہ ہوگئے ڈپٹی کمشنر ذکاء اﷲ خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمید کی کاوشوں سے افغان مہاجرین کے عمائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد بغیر کسی مذاحمت کے کیمپ میں رہائش پزیر افغان مہاجرین نے رضاکارانہ طورپر کیمپ خالی کرنے پر رضامندی ظاہرکرکے کیمپ خالی کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے کیمپ میں تعمیر شدہ مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کوششیں کرکے عمائدین افغان مہاجرین سے مذاکرات کرکے ان کو ہر صورت میں کیمپ خالی کرانے کا فیصلہ دیاتھا اور اسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہاجرین کیمپ خالی کرانے کیلئے اپریشن شروع کردیا اس دوران افغان مہاجرین کے عمائدین جرگہ وفد نے انتظامیہ کو کیمپ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی اور افغان مہاجرین نے از خود مکانات خالی کرنے شروع کردئیے جس پر ضلعی انتظامیہ نے خالی مکانات کو مسمار کردیا تقریباً 80خاندان افغانستان جاچکے ہیں اور 3دنوں میں اپریشن مکمل ہوکر کیمپ مکمل طورپر خالی ہوجائے گا جبکہ مزید خاندان ٹرکوں کے ذریعے جلد روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :