سراج الحق ڈاکٹر محمد مرسی کی سزائے مو ت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے

جمعرات 21 مئی 2015 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام نام نہاد عدالت کی طرف سے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور ان کے 106 ساتھیوں کو سزائے موت سنائے جانے خلاف آج بروز جمعہ شام 5بجے آبپارہ چو ک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جا ئے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کر یں گے ،جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان،امیر جماعت اسلامی روالپنڈی شمس الرحمن سواتی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آبادراجہ عمیر میر شباب ملی اسلام آباد کے صدرشاہد گوندل بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :