ایبٹ آباد میں مری روڈ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ شروع کردی

مظاہرین نے ایک دکان کو آگ بھی لگا دی ٗ کشیدگی بڑھنے سے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ٗ پولیس نے کارروائی کرکے نامزد دو ملزمان سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ایبٹ آباد میں مری روڈ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ شروع کردی، جبکہ مظاہرین نے ایک دکان کو آگ بھی لگا دی۔ کشیدگی بڑھنے سے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں جھگیاں بازار میں گزشتہ روز دکانداروں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی دوسرے روز بھی برقرار رہی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران کچھ لوگوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک دوکان کو آگ بھی لگائی۔

دوسری جانب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، حالات پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کے دستے جھگیاں بازار پہنچ گئے فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ زخمی ہونے والے وسیم خان کی مدعیت میں ڈی ایس پی کینٹ ،ایس ایچ او نواں شہر سمیت تیرہ افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج کردیا گیا پولیس نے کارروائی کرکے نامزد دو ملزمان سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :