دلگیر واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ شہبازشریف آبدیدہ ہو گئے

جمعرات 21 مئی 2015 21:49

دلگیر واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ شہبازشریف آبدیدہ ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بغیر پروٹوکول کے آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے شادباغ گئے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے غمزدہ والد سید قیصر شاہ اور دیگر اہل خانہ سے واقعہ کی تفصیلات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد، تایا اور دیگر اہل خانہ سے دلگیر واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے رقت بھرے لہجے میں کہا کہ 6 معصوم بچوں کا آگ لگنے سے اس دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے کا دکھ ان کے والدین اور اہل خانہ کیلئے ایک قیامت سے کم نہیں۔

تاہم جہاں متعلقہ اداروں کی غفلت سامنے آئی وہاں پر فوری اور بھرپور ایکشن لوں گا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے غمزدہ والد، تایا اور دیگر اہل خانہ کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا۔