حبیب بنک کے ملک بھر میں ریجنل جنرل مینیجر آپریشنز کے تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 21 مئی 2015 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) حبیب بنک ہیڈگلوبل آپریشن طارق ایم اکبر نے اور ڈاکٹر رضی عظمت ہیڈ ایچ آرنے ملک بھر میں ریجنل جنرل مینیجر آپریشنز کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خاقان الیاس کو ریجنل جنرل مینیجر آپریشن اسلام آباد، حسن اعظم ریجنل جنرل مینیجر آپریشن میر پور کو تبدیل کر کے ریجنل جنرل مینیجر آپریشن لاہور ،آصف محمد باجوہ کو سیالکوٹ سے ٹرانسفر کر کے ریجنل جنرل مینیجر آپریشن گوجرانوالہ ‘ افتخار احمد کو سرگودھا سے ریجنل جنرل مینیجر آپریشن پشاور ‘ زمرد حسین کو مظفر آباد سے تبدیل کر کے گجراتریجنل جنرل مینیجر آپریشن،عبدالجبار مگسی کو سکھر سے حیدر آبادریجنل جنرل مینیجر آپریشن کو جمیل ارشد کی جگہ تقرر کیا ہے جبکہ جمیل ارشد کو سکھر ریجنل جنرل مینیجر آپریشن خالد عباس عزیز کو پشاور سے میر پور تبادلہ کر دیا ہے ایاز اکبر کا رپوریٹ آپریشن کراچی کو شہزاد سعید ریجنل جنرل مینیجر آپریشن سرگودھا لگا دیا ہے طاہر حیدر ایریا مینیجر کو اضافی ذمہ داریاں بطور ریجنل جنرل مینیجر آپریشن بھی دے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضیاء اﷲ ملک کو تبدیل کر کے ریجنل جنرل مینیجر آپریشن اور جی او ڈی ہیڈ آفس کراچی تقرر کیا ہے ۔شاہد منصور جو ریجنل جنرل مینیجر آپریشن گجرات کو سی ٹی پی ریجنل جنرل مینیجر آپریشن لاہور تعینات کیا ہے۔