پیپلزپارٹی کی قیادت بالخصوص آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید وقار مہدی

جمعرات 21 مئی 2015 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید وقار مہدی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی آڑ میں ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بالخصوص سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی محترمہ فریال تالپور کے خلاف میڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اور میڈیا ریاست کے دو اہم ستون ہیں جنہیں باہم متصادم کروانے کی سازش ہورہی ہے جبکہ بعض میڈیا کے حلقوں میں کچھ ایسے عاقبت نااندیش بھی ہیں جو شاید نادانستہ طور پر ملک سے سیاسی و جمہوری عمل کی بساط لپیٹ دیئے جانے کیلئے کی جانے والی سازش کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کے عروج وزوال میں انفرادی اور قومی کردار کی بھی اہمیت ہے جبکہ میڈیا ہمارے رویوں کی عکاسی کرتے ہوئے دراصل اجتماعی قومی کردار کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے لیکن اگر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے بدحواس آستین کے سانپ اور غنڈے کو ہمارا میڈیا اس کی تمام تر مغلظات کے باوجود قومی ہیرو بنا کر پیش کرتا رہے گا تو بین الاقوامی سطح پر بحیثیت یہ بہت اہم اور جواب طلب سوال ہے جس کا جواب میڈیا اور پیمرا ہی دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا جس لچے پن کا مظاہرہ کررہا ہے اس سے گھروں میں خواتین اور بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا میڈیا اور پیمرا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگائے جانے والے بیہودہ الزامات کو رد کر چکی ہے لیکن ذوالفقار مرزا کی غنڈہ پرستی اور احسان فراموشی سب نے دیکھ لی