Live Updates

زعیم قادری کا اسپیکر سے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ

جمعرات 21 مئی 2015 21:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے اسپیکر سے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپوزیشن کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر احتجاج کے بعد واک آؤٹ کیا گیا جس پر حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ جو غلطی کی گئی ہے وہ حکومت اور آپ ( اسپیکر) کو بھی یاد آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے ایوان کو مذاق بنا رکھا ہے ۔ میں آج بھی اسپیکرمطالبہ کرتا ہوں کہ انکے استعفے منظور کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات