عوام نے ایک بار پھر خدمت کو فروغ دے کر دھرنا سیاست کو دفن کر دیا، (ن)لیگ کے امیدوار کی کامیابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رانا محمود الحسن کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 21 مئی 2015 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا محمود الحسن کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر خدمت کو فروغ دے کر دھرنا سیاست کو دفن کر دیا، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی پی 196 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن کی کامیابی پر اسے مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، جنہوں نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دے کر دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے۔