وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیاں،پا نچ مشتبہ افراد سمیت 11ملزمان گرفتار

جمعرات 21 مئی 2015 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ مشتبہ افراد سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کار ، ہیر وئن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ا یس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیازنے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں ۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی تھا نہ تر نو ل کے علا قہ ڈورے گا ؤ ں اور گرد و نو اح میں دوران سر چ آ پر یشن 35مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ۔ اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم اختر محمو د کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس نے یا سین رحمان کے قبضہ سے مہر ان کا ر قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث تیمو ر خا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چارپیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :