ریڑھی گوٹھ ،4 مسلح ڈاکوؤں کا گھر میں ڈاکہ ، اہل خانہ کو یرغمال بنا کے لاکھوں روپے نقد ، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ریڑھی گوٹھ میں 4 مسلح ڈاکوؤں کا گھر میں ڈاکہ ، اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے نقد ، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ گذشتہ رات 2بجے کے قریب ریڑھی میں ستار لکھیو ولد غلام لکھیو کے حال ہی میں زیر تعمیر بنگلے میں چار مسلح افراد نے زبردستی داخل ہوکر گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا اور آرام سے پورے بنگلے کی تلاشی لی اور بنگلے میں موجود 4لاکھ روپے نقد ، طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان کی ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ، اس سلسلے میں ستار لکھیو کا کہنا ہے کہ رات 2بجے کے قریب جب گھر کے تمام افراد سو گئے تھے اور وہ سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی ، انہوں نے دروازا کھولا تو اچانک چارو مسلح افراد گھر کے اند ر داخل ہوئے بعد ازاں تمام اہل خانہ کو نیند سے اٹھا کر خاموش کرایا اور ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد ڈکیتی کی اور فرار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر ڈکیتی کی تحقیقات کر رہے ہیں ، ناکامی ہوئی تو مقدمہ درج کرائیں گے ۔