پشاور رنگ روڈ پر خستہ حال باڑہ پل کا ایک حصہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے گرگیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پشاور رنگ روڈ پر خستہ حال باڑہ پل کا ایک حصہ پانی کے تیز بہاؤ کیوجہ سے گرگیاجس کے نتیجے میں پل پر گذرنے والے تین افراد پانی میں بہہ گئے، بہہ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقے رنگ روڈ پر باڑہ پل کا ایک حصہ پانی کے تیز بہاو کے باعث گر گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد پانی میں بہہ گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے،آخری اطلاعات آنے تک ریسکیوآپریشن جاری تھا، ریسکیو آپریشن میں علاقے کے ماہر غوطہ خور، ریسکیو 1122اور ایدھی کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، تاہم پانچ گھنٹے گذرنے کے باوجود ابھی تک ان افراد کو نہیں نکالا جا سکا، مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ دوپہر کو پیش آیا ، تاہم ریسکیو آپریشن تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،

متعلقہ عنوان :