سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی درخشاں تھانے میں درج میں مقدمہ میں عبوری حفاظتی ضمانت میں تین دن کی توسیع کردی

جمعرات 21 مئی 2015 21:20

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی درخشاں تھانے میں درج میں مقدمہ میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی درخشاں تھانے میں درج میں مقدمہ میں عبوری حفاظتی ضمانت میں تین دن کی توسیع کردی سندھ ہائی کورت مین ذوالفقار مرزا کے وکل انے درخواست دائر کی تھی کہ پولیس نے ذوالفقار مرزا کے گھر اور عدالت کے راستوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا ہوا ہے جس کے باعث وہ متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے لہذا ان کی عبوری حفاظتی ضمانت مییں توسیع کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے کی عدالت نے عبوری حفاظتی ضمانت میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے انہں متعقلہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا دیا ہے جبکہ جستس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بھی بدین کے تھانے کاریو گہوار میں درج میں ذوالفقار مرزا کی پچاس ہزار وپے کے عوض چھیبس مئی تک درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو کی عدالت میں ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی تمام مقدمات کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر حکومت نے اپنا جواب داخل کرادیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف آٹھہ مقدمات بدین اور دو مقدمات کراچی میں درج ہیں اور ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ عدالت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف نےء مقدمات درج نہ کیء جائیں اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو حراساں کیا جائے عدالت نے مزید سماعت یکم مئی تک ملتوی کردی