سندھ ہائیکورٹ ،ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،سہولت کار معظم علی کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت 11جون تک نمٹادی

جمعرات 21 مئی 2015 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں سہولت کار معظم علی کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت گیارہ جون تک نمٹادی سندھ ہائیکورٹ میں معظم علی کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اطلاعات ہیں کہ معطم علی کو لندن منتقل کیا جارہاہے جو کہ پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا س عمل کو راکا جائے عدالت نے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ اور دیگر فریقن کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ معظم علی کی اہل خانہ سے متعلق درخواست کو رینجزر کی رپورعٹ کے بعد نمٹادیا کہ ملزم کی اہل خانہ سے مٹھارام رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کرائی گئی ہے درخواست ک مساعت جسٹس نعمت اﷲ پھپلپوٹو کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی