اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں سٹور پر چھاپہ مارکر زائد المعیاد جوس برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ایک سٹور پر چھاپہ مارکر زائد المعیاد جوس برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا سٹور میں زائد المیعاد جوس کی موجودگی کی شکایت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے شکایات سیل کو کی گئی تھی جس نے کاروائی کیلئے شکایت اے سی پشاور کو بھجوادی وزیراعلیٰ شکایات سیل نے متعدد دیگر شکایات پر بھی کاروائی کرکے یہ شکایات دور کر دی ہیں ان میں سوئی گیس کے کم پریشر، گیس کے خراب میٹروں، ملزمان کی گرفتاری، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل، آئی ٹی پارک کے ٹرینی ورکروں کو اعزازیہ کی عدم فراہمی وغیرہ کی شکایات شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ایم ایس لاء کالج کراچی کے منعم خٹک نے ایک مقدمہ میں منذری بانڈہ ضلع کرک کے دو ملزموں فوجی خان اور امجد کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی تھی جس پر شکایات سیل نے یہ شکایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کو ارسال کردی ڈی پی او کرک نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے اُن کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کردیا اسی طرح کی ایک اور شکایت موضع شیخان مامی خیل ضلع کرک کے محمد امین ولد محمد اشرف نے کی تھی جس پر ڈی پی او کرک نے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کا نوٹس لیا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا مفتی آباد ضلع مانسہرہ کے تیمور میر نامی شخص نے بھی وزیراعلیٰ شکایات سیل کو شکایت کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پشاور آئی ٹی پارک ایبٹ آباد کے ٹرینی ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کررہا چنانچہ شکایات سیل کی کاروائی پر آئی ٹی بورڈ نے انٹرن شپ چیک جاری کردیا دریں اثناء محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھی ایک شکایت پر رجسٹریشن جاری کردی اسی طرح وزیراعلیٰ شکایات سیل کو متھرا اور بعض دوسرے علاقوں میں گیس کے کم پریشر، خراب میٹر اور سوئی گیس کے زائد بلوں کی شکایات درج کرائی گئی تھیں شکایات سیل کی کاروائی پر سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر جنرل نے یہ شکایات بھی دور کردیں چیئرمین شکایات سیل دلروز خان نے بتایا کہ اس طرح کی ہزاروں شکایات پر کاروائی مختلف مراحل میں ہے اور متعلقہ محکموں کو یہ شکایات جلد دور کرنے کی ہدایت جاری کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :