انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کو14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کو گلشن معمار میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پولیس نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان طاہر ،سعد عزیز ،اظہر عشرت اور ناصر احمد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعرات کو پیش کیا ملزمان کی پیشی کے موقع پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے عدالت کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا عدالت کے استفسار پر ملزم طاہر نے بتایا کہ اس کی رہائش گلشن معمار کی ہے جبکہ اس کا آبائی تعلق جہلم سے ہے سعد عزیز کا کہنا تھا کہ اس کی رہائش گلشن اقبال جبکہ ناصر احمد نے بتایا کہ اس کی پیدائش برنس روڈ کی ہے اور ابھی وہ احسن آباد میں رہائش پزیر تھا تمام ملزمان کو تھانہ گلشن معمار مین غیر قانونی اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے عدالت سے تیس دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے چودہ دن کے ریمانڈ پر دے دیا اور ملزمان کو پانچ جون عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :