کارکنان متحد، کسی کو پارٹی میں تقسیم پیدا کر نے کی اجازت نہیں دیں گے،دنیا کی کوئی طاقت نئے پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی ‘آنیوالے عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحاد ‘اتفاق ضروری ہے ‘عمران خان اور کارکنوں کے درمیان رابطوں میں کسی بھی دیوار کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ،قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے ،دھر نے میں لاکھوں کارکنوں کی شر کت کی وجہ سے ہی دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم ہو ا

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور کا احتجاجی دھر نے میں بہتر ین کارکر دگی پر کارکنان میں تعر یفی اسنادتقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب

جمعرات 21 مئی 2015 21:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کارکنان متحد ہیں کسی کو پارٹی میں تقسیم پیدا کر نے کی اجازت نہیں دیں گے‘دنیا کی کوئی طاقت نئے پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی ‘آنیوالے عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحاد ‘اتفاق ضروری ہے ‘عمران خان اور کارکنوں کے درمیان رابطوں میں کسی بھی دیوار کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسی کسی بھی دیوار کو توڑ دیں گے ‘ تحر یک انصاف ملک سے ظلم کی اندھیری ختم کر کے ہی دم لے گی‘ہم ملک میں ایسی حکو مت لائیں گے جس میں قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئیگا اور عوام کو انصاف سمیت تمام بنیادی سہو لتیں ملیں گی ‘کارکنوں کیلئے میرے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں انکو ساتھ لیکر چلیں گے ‘احتجاجی دھر نے میں لاکھوں کارکنوں کی شر کت کی وجہ سے ہی دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم ہو اہے۔

(جاری ہے)

وہ تحر یک انصاف کے اسلام آباد کے احتجاجی دھر نے میں بہتر ین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نیوالے کارکنان میں تعر یفی اسنادتقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘جمشیداقبال چیمہ ‘شعیب احمد صد یقی ‘عمرسرفراز چیمہ ‘میاں حامد معراج ‘منشاء سندھو ‘ظہیر عباس کھوکھر ‘فر خ جاوید مون اور حافظ فر حت عباس سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شر کت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہیہ میرے لیے انتہائی خوشی کا موقعہ ہے کہ میں آج تحر یک انصاف کے ان ٹائیگرز کوتعریفی اسناد دینے کی تقریب میں شر یک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف جو ڈیشل کمیشن کے قیام کا سہرا بھی تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہی جاتا ہے جنہوں نے انتہا ئی جرات کے ساتھ دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھر نے سمیت ہر فورم پر جد وجہد کی ہے اور اب انشاء اﷲ دھاندلی کی مکمل تحقیقات ہو گی اور ملک میں دھاندلی کر نیوالے بے نقاب ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے بہت سے وعدے کیے مگر آج تک ان پر عمل نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دولت کو لوٹنے والوں کوانکے انجام تک پہنچا ضروری ہے اورایسے لوگوں کے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کیلئے دروازے بند ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کیلئے الیکشن میں کا میابی کیلے ایماندار قیادت اور قومی سوچ رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے اور تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی شکل ایماندار لیڈر موجود ہے جو ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہ تحر یک انصاف میں ہمیں مزید اتحاد و اتفاق پیدا کر نے کی ضرورت ہے اور کارکنان متحد ہے وہ کسی کو پارٹی تقسیم کر نے اور پارٹی قیادت سے رابطوں میں دیوار کھڑی کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :