ایگزیکٹ کی حرکت سے بیرونی ممالک میں پاکستان کا تشخص مجروح اور قوم کا سر ندامت سے جھک گیا ہے

متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان کے سنیئر نائب صدر محمود خان بنگش کا بیان

جمعرات 21 مئی 2015 20:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان کے سنیئر نائب صدر محمود خان بنگش نے کہا کہ ایگزیکٹ کی حرکت سے بیرونی ممالک میں پاکستان کا تشخص مجروح اور قوم کا سر ندامت سے جھک گیا ہے ۔ملکی ساکھ متاثر ہوئی وزیر اعظم پاکستان ایگزیکٹ سیکنڈل کی تحقیقات کرائیں جعلی ڈگریوں کی گونج پورے ملک میں پھیل رہی ہے یہ کون ہیں اور ملکی سالمیت کو تباہ کیوں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اصل حقائق عوام کو بتائیں جائیں محمود خان بنگش نے کہا کہ حکومت تعلیم کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا حکومت بجٹ میں تعلیم کے لیے خطیر رقم رکھے اور جعلی ڈگریوں کا دھندہ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے دینے اور لینے والوں کو سزا ہو تو پھر ایسی گھناونی حرکت کوئی نہیں کرے گا ایگزیکٹ معاملے کی فوراً تحقیقات کی جائے ملکی مفادات کو مجروح کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس فوراً ختم اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :