اسلام آباد ‘2 حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ ایک زخمی‘مقدمات درج

جمعرات 21 مئی 2015 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) اسلام آباد دو حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سنگ جانی کانٹا پر ھڑا ہونے والا احمد علی ٹرک کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا، مقتول احمد احمد علی سنگ جانی کانٹا پر کھڑا تھا کہ ٹرک نمبر MR-250 جس کو ملزم ڈرائیور یاسر خان چلا رہا تھا، نے ٹکر ماری، جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ترنول پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا، سیکرٹریٹ کے علاقے علی پور چا فراز حسین اور نعمان سجاد روڈ کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل RIO-5751 جس کو عبداﷲ چلا رہا تھا ، نے ٹکر مار دی جس سے نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور چچا فراز حسین شدید زخمی ہو گیا، سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیا۔ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے محمد اشرف زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :