وفاقی پولیس امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو گئی ‘ ڈاکو زیورات‘ نقدی‘ دو موٹرسائیکل لے اڑے

جمعرات 21 مئی 2015 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت ڈاکوؤں کی کارروائی، گھر میں رکھے ہوئے زیورات، نقدی، دو موٹرسائیکل سمیت چور نقدی زیورات لوٹ کر شہریوں کو کنگال کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی بارہ ون اور ڈی بارہ ون میں چار مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو کر گھر کے افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے، جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے گھر میں رکھی ہوئی نقدی، زیورات مالیت پندرہ لاکھ روپے لے گئے، گولڑہ پولیس نے منصور جمیل کی درخواست پر چار مسلح نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کوہسار کے علاقے بلیو ایریا کی پارکنگ سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل نمبر آئی ڈی 2584 مالیت پچاس ہزار روپے نامعلوم چور لے گئے۔ مارگلہ کے سیکٹر جی نائن ون ، کے آر ایل ہسپتال کی پارکنگ سے بھی نامعلوم چور موٹرسائیکل نمبر آر آئی ایل 1112لے گئے، محمد اکرم طاہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سیکٹر جی نائن ٹو گھر سے ناصر اقبال اور آصف اقبال نے احمد حسین کے گھر میں رکھی ہوئی نقدی اور دو موبائل فون چوری کرلئے مارگلہ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :