کمپنی کے منیجر نے ملازمین کی تنخواہ خوردبرد کر لی‘پوچھنے پر سنگین تنائج کی دھمکی، کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 21 مئی 2015 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) کمپنی کے منیجر نے ملازمین کی تنخواہ خوردبرد کر لی،پوچھنے پر سنگین تنائج کی دھمکی، کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، رمنا کے علاقے میں خاتون اور اس کے بیٹے کی کارروائی، گھر میں کھڑی دونوں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر سنگین دھمکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں او پی پی او کمپنی کا منیجر تھانہ آفس میں رکھے ہوئے ملازمین کی تنخواہیں چار لاکھ پچاس ہزار روپے خوردبرد کرلئے، پوچھنے پر ملزم طیب اور قریشی نے کمپنی مالک چین جین رونگ کو سنگین نوبت کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، مالک نے تھانہ کوہسار میں ملزم کے خلاف درخواست دے دی جبکہ تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون تھری میں ملزمہ فریحہ جمیل اور اس کے یٹے عتیق جمیل نے گھر میں داخل ہو کر سعید احمد کی دو گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور اب فون پر دھمکی دے رہی ہے ۔

تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :