شیر آ نہیں رہا، شیر آگیا ہے : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 20:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شیر آ نہیں رہا، شیر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ملتان کے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیر آ نہیں رہا، شیر آگیا ہے، عوام میں نواز شریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت اور عدالتیں دونوں ہی عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کررہی ہیں۔ عوام نے جھوٹ، الزام اور سازش کی سیاست کو رد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :