ڈی جی رینجرز کاحفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ

جمعرات 21 مئی 2015 20:49

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کر کے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج ہونیوالے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے اسٹیڈیم اور گردونواح میں کئے جانے والے سکیورٹی انتظاما ت کو چیک کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی ۔ ڈی جی رینجرز نے سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :