ملک میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کا وقت آچکا ،قوم بڑی خوشخبری سنے گی‘ چودھری شجاعت حسین

ملک میں کرپشن ،مہنگائی اوربے روزگاری کے عذاب نے عا م آدمی کا جینا حرام کرد، مسلم لیگ کا اتحاد ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکریگا،صدر پاکستان مسلم لیگ کی کراچی میں صوبائی قیادت سے ملاقات

جمعرات 21 مئی 2015 20:47

ملک میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کا وقت آچکا ،قوم بڑی خوشخبری سنے ..

کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کا وقت آچکاہے ،قوم بڑی خوشخبری سنے گی مسلم لیگ کا اتحاد ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکریگاکیونکہ ،خود کو بڑی پارٹی کہنے والوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مقاصد کے حصول کی خاطر خود کو صوبوں تک محدود کرلیا ہے ،آج قوم کو ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جو ملک اور فیڈریشن کو اکٹھا کرسکے اس کے لیے مسلم لیگ کا اتحاد اہم کردارادا کریگام مسلم لیگ کے استحکام اور فیڈریشن کی حمایت میں لیگی کارکنان میں تحریک پاکستان والے جوش او ولولے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی قیادت سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ دیر آید درست آید جس طرح تمام لیگی رہنما ایک میز پر اکھٹے ہوگئے ہیں اسی طرح تمام مسلم لیگی کارکنان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں قوم ہمارے گزشتہ دور حکومت کو یاد کررہی ہے آج ملک میں کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری،ناخواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح سمیت بجلی اور پانی کے مسائل عوام کے کندھوں پر بوجھ بنے ہوئیں ہیں جبکہ ہم نے اپنے دور میں یہ تمام سہولیات قوم کوبہم پہنچائی۔

مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیاہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری ظہورالہی کی طرح ملک کو مظبوط کرنے میں اہم کردارکیا ہے اور وہ جس مقصد کے لیے کام کررہے ہیں اس میں بھی وہ سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ اپنے قائدین کے تمام فیصلوں کو لبیک کہے گی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما علیم عادل شیخ ،جنرل سیکرٹری سندھ غلا م سرور سیال ،سینئر نائب صدر اختر پرویز ،نعیم عاد ل شیخ ،عبداللطیف رند،آغارفیع اﷲ ،نفیس حیدر،فیاض لغاری ،زیشان پنہور،جاوید اعوان اور مرزاعظیم بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔