Live Updates

ملتان پی پی 196 ضمنی الیکشن، عمران خان نے شکست تسلیم کرلی، شہباز شریف کی ن لیگ کے امیدوار کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 20:44

ملتان پی پی 196 ضمنی الیکشن، عمران خان نے شکست تسلیم کرلی، شہباز شریف ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملتان پی پی 196 ضمنی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلی شہباز شریف نے کامیابی حاصل کرنے پر ن لیگ کے امیدوار رانا محمود الحسن کو مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا ہے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی بے لوث عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دے کر دھرنا سیاست کو دفن کردیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات