چمن ریلوے ہیڈ کوارٹرز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ، پولیس کے ساتھ شدید مسلح جھڑپ

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 20:36

چمن ریلوے ہیڈ کوارٹرز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ، پولیس کے ساتھ شدید ..

چمن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) چمن میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے قبضہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے قبضہ کیے جانے کی اطلاع ملنے کے پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوارٹر پر قبضہ ختم کروانے کیلئے پولیس کی آمد پر صورتحال شدت اختیار کر گئی اور پولیس کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی شدید مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

پولیس نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں پچھلے ایک گھنٹے سے جاری ہیں تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانے نقصان کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے مدد کیلئے لیویز اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :