Live Updates

زعیم قادری نے اسپیکر سے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کردیا

ایوان کو مذاق بنا رکھا ہے ،غلطی حکومت اور آپ (اسپیکر )کو بھی یاد آئے گی ‘ ترجمان پنجاب حکومت

جمعرات 21 مئی 2015 20:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے اسپیکر سے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپوزیشن کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر احتجاج کے بعد واک آؤٹ کیا گیا جس پر حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ جو غلطی کی گئی ہے وہ حکومت اور آپ ( اسپیکر) کو بھی یاد آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے ایوان کو مذاق بنا رکھا ہے ۔ میں آج بھی اسپیکرمطالبہ کرتا ہوں کہ انکے استعفے منظور کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات