میری صحت کو مد نظر رکھ کر سب میرے سے پوچھ رہے ہیں،اسمبلی کو کنٹینر نہ بنائیں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعرات 21 مئی 2015 20:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا٭ اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف 14اراکین موجود تھے ٭میاں عطا ء مانیکا کی علالت کے باعث محکمہ اوقاف سے متعلق سوالات موخر کر دئیے گئے٭میں تیار ی کر آیا ہوں ، مجھے کسی چٹ کی ضرورت نہیں ،چوہدری محمد شفیق٭اسپیکر صاحب آپ خود ہی بتائیں میں انکے جواب سے مطمئن ہو جاؤں ،میاں طارق محمود٭میں محکمہ ماحولیات کا وزیر نہیں ہوں،صوبائی وزیر انڈسٹریز وسرمایہ کاری ،جذبات میں نہیں آنا چاہیے بلکہ جواب دینا چاہیے ،میاں اسلم اقبال ،آپ دونوں کو ہی جذبات میں نہیں آنا چاہیے ‘ اسپیکر ٭اسمبلی کو کنٹینر نہ بنائیں ،اقلیتی رکن شہزاد منشی ٭کابینہ میں آپ سب سے بزرگ ہیں اس لئے سب کچھ آپ سے پوچھ رہے ہیں ، اسپیکر ٭میری صحت کو مد نظر رکھ کر سب کچھ میرے سے پوچھ رہے ہیں ،چوہدری محمد شفیق ۔

متعلقہ عنوان :