اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے : الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 20:27

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے : الیکشن کمیشن
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکسن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی شیڈول جون کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی ابتدائی فہرستوں میں درستگی کی مہلت میں بھی 9 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ووٹرز کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں درستگی 30 مئی تک کروائی جاسکتی ہے۔