سانحہ صفورا کی تفتیشی ٹیم کا سرسید یونیورسٹی کا دورہ ،ملزم کا ریکارڈ وصول

جمعرات 21 مئی 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سانحہ صفورا کی تفتیشی ٹیم نے سرسید یونیورسٹی کا دورہ کرکے ملزم اظہر عشرت کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث سرسید یونیورسٹی کے طالب علم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم نے سرسید یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے ۔ٹیم نے نیورسٹی کے اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سے ملزم سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔