کراچی ،سیکیورٹی اداروں کا پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

جمعرات 21 مئی 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سکیورٹی اداروں نے ڈیفنس کے علاقے میں ایک پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارکر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کمپنی میں 190گارڈز کا بغیر پولیس ریکارڈ کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :