سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر نے حلف لیا

جمعرات 21 مئی 2015 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر سندھ نے سہیل انور سے حلف لیا۔ جمعرات کو گورنر ہاؤس سندھ میں وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کی تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، مراد علی شاہ، منظور وسان اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا اور گورنر سندھ عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔ سہیل انور کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پی ایس لاڑکانہ کی نشست سے رکن اسمبلی ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ کی وزارت داخلہ کی سیٹ 2012 سے خالی تھی، اس سے قبل منظور وسان وزیر داخلہ سندھ تھے۔

متعلقہ عنوان :