سرگودھا ، نجی تعلیمی اداروں نے یکم جون سے تعطیلات کرنے سے انکار کر دیا

جمعرات 21 مئی 2015 20:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سرگودھا کے مختلف علاقوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں نے یکم جون سے تعطیلات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے قبل موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دینگے اگر حکومت نے زبردستی سکول بند کرانے کی کوشش کی تو احتجاج کیا جائیگا اس سلسلہ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے راہنما وارث ندیم وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اخبارات میں مختلف خبریں شائع ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔