مسلم لیگ ن کے دور میں خواتین کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 21 مئی 2015 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں خواتین کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ (Punjab Protection of Women Victims against Violence) کے بل 2015کی پنجاب کابینہ منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

خواتین کی ترقی کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں اور ور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے خواتین کی ترقی بہت ضروری ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب بہت کام کررہی ہے ۔پنجاب مٹیرنٹی بینیفٹ آرڈیننس ( Punjab Maternity Benefit Ordinance ) 1958 کی شق 3میں ترمیم ، سٹمپ ایکٹ 1899 اورپنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ایکٹ میں ترامیم کی بھی کابینہ منظوری دی چکی ہے ْ۔ خواتین کی ترقی سے معاشرہ ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :