Live Updates

پی ٹی آئی کے قائدین آپس میں الجھے ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ میں عوام بد حالی کا شکارہیں ‘ رانا بابر حسین

جمعرات 21 مئی 2015 20:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ اس جماعت کی فکری شکست کا عکاس ہے ،تحریک انصاف ہر محاذ پر بری طرح شکست کھاچکی ہے ،تحریک انصاف کے قائدین آپس میں الجھے ہوئے ہیں،خیبرپختون خواہ میں عوام بد حالی کا شکارہیں ،عمران خان صرف نمائشی اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے۔آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے ۔غریب اور بے سہارا افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :