محکمہ والڈلائف پنجاب کا چڑیا گھروں میں مقیم بیمار جانوروں کو دی جا نے والی ادویات کا لیبارٹری تجزیہ کروانے کا فیصلہ

جمعرات 21 مئی 2015 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) محکمہ والڈلائف پنجاب نے صوبے بھر میں واقع چڑیا گھروں میں مقیم بیمار جانوروں کے اعلان کے سلسلے میں استعمال میں لائی جانیوالی ادویات کا لیبارٹری تجزیہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف حکام نے یہ فیصلہ جمعرات کے روز راولپنڈی چڑیا گھر میں ایک شیر کی ہلاکت پر کیا ہے جس کے بارے میں والڈ لائف ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیر بیمار تھا جس کو اعلاج کیلئے ادویات فراہم کی جارہی تھیں قبل ازیں لاہور چڑیا گھر میں بیماری کی حالت میں ایک زرافہ بھی جاں بحق ہوگیا تھا جس کے اعلاج میں استعمال کی جانے والی ادویات مؤثر ثابت نہیں ہورہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق انسانی زندگیوں کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کے سکینڈلز کے بعد جانوروں کو دی جانیوالی ادویات کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔ جن کے جعلی یا اصلی ہونے کی تصدیق کیلئے لیبارٹری تجزیہ کرانیکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :