پنجاب اسمبلی ‘سپیکر رانا اقبال احمد خاں اور طاہر سندھو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

آپ کی عمر80سال ہو چکی ہے آپ نے مر ہی جانا ہے میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کر یں ‘ طاہر سندھوکا سپیکر سے مطالبہ

جمعرات 21 مئی 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خاں اور حکومتی بینچ پر بیٹھے رکن اسمبلی طاہر سندھو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ جبکہ ایم پی اے طاہر سندھو اپنی نشست سے اٹھ کر سپیکر کی کر سی کے سامنے آکر کھڑے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز دونوں حکومتی رہنماؤں کے درمیاں تلخی اس وقت بڑھی جب حکومتی ایم پی اے طاہر سندھو نے کسی ایک نکتہ پر بولنے کی کوشش کی تو سپیکر نے انہیں بولنے سے روک دیا جس پر طاہر سندھو اس بات پر بضد رہے کہ سپیکر انہیں بولنے سے نہیں روک سکتے جبکہ سپیکر اسمبلی کا مؤقف تھاکہ طاہر سندھو اپنی باری پر بول سکتے ہیں۔

اس بحث پر جب طاہر سندھو نے بولنے کی کوشش جاری رکھی تو سپیکر نے طاہر سندھو کا مائیک بند کردیا جس پر طاہر سندھو اپنی سیٹ سے اٹھ کر سپیکر کے ڈائس کے سامنے پہنچے میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر سندھو نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ80سال کے ہوگئے ہیں آپ نے مر ہی جانا ہے آپ میرے ساتھ ایسا نہ کیا کر یں جسکے بعد ساتھی اراکین نے مداخلت کرکے معاملے ختم کروادیا ارکان اسمبلی نے طاہر سندھو کو پکڑ کر ان کی نشست پر بٹھایا۔