الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسراج الحق کو نوٹس جاری کردیا‘ 25 مئی کو کمیشن کے روبرو پیش ہوکر جواب کی ہدایت

جمعرات 21 مئی 2015 19:47

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسراج الحق کو نوٹس جاری کردیا‘ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو کمیشن کے روبرو پیش ہوکر جواب دینے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمیشن کو ایک تردیدی درخواست موصول ہوئی جس میں سراج الحق پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ، کمشین نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سراج الحق کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

سراج الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 20 مئی کو مردان کے نواح میں جلسہ عام سے خطاب کرکے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ سراج الحق کو دو روز میں تحریری وضاحت جمع کرانے اور 25 مئی کو خود کمیشن میں حاضر ہوکر جواب دینے کا نوٹس دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :