Live Updates

پنجاب کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے سڑکوں کا نیا جال بچھایا جارہا ہے: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 19:41

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے سڑکوں کا نیا جال بچھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیہی علاقوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے سڑکو ں کا نیا جال بچھایا جا رہا ہے۔ دیہی روڈ پروگرام 150 ارب کا منصوبہ ہے جو تین سال میں مکمل ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے نیک نیتی کی ضرورت ہے۔ منصوبے میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :