پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 4کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس اختتام پذیر

جمعرات 21 مئی 2015 19:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی یونیورسٹی مولانہ محمد علی جوہربوائز ہاسٹل نمبر 4کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ سالانہ سپورٹس اختتام پذیر ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹرمحمد اختراور اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم تھے جبکہ ہاسٹل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب حسین، وارڈن عبد القیوم چوہدری ، یونیورسٹی کے دیگر ہاسٹلز کے سپرینٹنڈنٹس اور وارڈنز بھی موقع پر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد اختر نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ہاسٹل انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل نمبر 4صفائی اور سر سبزو شادابی کے لحاظ سے یونیورسٹی کا بہترین ہاسٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :