بھارتی سازشوں کا مقابلہ ضرب عضب کے جذبے سے کرنا ہوگا، قاضی عبدالقدیر خاموش

جمعرات 21 مئی 2015 19:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس کی سازشوں کے مقابلے کے لئے انسانیت سے عاری ہندوستانی دہشت گردوں کا مقابلہ ضرب عضب کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ہندوستانی ایجنسی کی بدمعاشیاں پوری دنیا پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس میں قومی سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو ایک ہونا ہوگا۔تاکہ دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو صحیح صورت حال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی بدامنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں راملوث ہے تو قومی سلامتی کے اداروں کو اس کا سد باب کرنا چاہیے۔ سیاسی قیادت بھی جراتمندانہ کردار ادا کرکے محض دوستی کے نعرے نہ لگائے ۔متنازع مسائل کے حل کے لئے کام بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :