پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے دم سے ہے،ہم نے جمہوری اقدار کواپنے خون سے سینچا ہمیں جمہوریت کادرس نہ دیا جائے، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی

جمعرات 21 مئی 2015 19:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے دم سے ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار کواپنے خون سے سینچنے والی جماعت کوجمہوریت کادرس نہ دیا جائے۔ہمارے قائدین اورہم نے جمہوریت بچانے کیلئے بہت کچھ سہا ،پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کاکریڈٹ بینظیر بھٹوشہید اور آصف علی زرداری کوجاتا ہے۔

دھاندلی اورپیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کی چوری کے باوجود جمہوریت کے ساتھ محبت اورکمٹمنٹ کے سبب صبروتحمل کامظاہرہ کیا۔آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی فہم وفراست اوربصیرت سے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوایوان صدر اورصدارت چھوڑنے پرمجبورکردیاتھا ورنہ وہ آج تاحیات صدر ہوتا۔وہ والٹن روڈپرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ لوٹوں کی ٹیم کاکپتان تبدیلی کی گردان چھوڑدے ،مختلف پارٹیوں کے بھگوڑے عمران خان سے جاملے ۔

تبدیلی کی ضرورت پاکستان نہیں بلکہ تحریک انصاف کوہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اوراپنی ماما کاورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اورپاکستان کامستقبل ہیں۔پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے اور حکمران قومی مفاہمت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور ہمارے قائد آصف زرداری سے سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود''پاکستان کھپے''کانعرہ لگاتے ہوئے درگزر،برداشت اورمفاہمت کی سیاست کوفروغ دیا وہ اپنی مثال آپ اورسیاسی قوتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

متعلقہ عنوان :