وزیر اعلیٰ کا ملتان کے ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش کی خبر کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف بلاامتیازکارروائی کاحکم

جمعرات 21 مئی 2015 19:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے -انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ‘ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی-

متعلقہ عنوان :