ملتان پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ن لیگ کے امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 19:26

ملتان پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے آنے کا سلسلے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 80 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن 14200 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار رانا عبدالجبار 10066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری حسین آرائیں 7500 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :