خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی

جمعرات 21 مئی 2015 19:20

راولپنڈی۔21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سرکاری وکیل کی بیماری کے باعث عدم حاضری پر بغیر سماعت کے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب مارتھ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں قائم خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔سابق سی پی ا و سید سعو د عزیز ،سابق ایس پی راول خرم شہزاد اپنے اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر علالت کے باعث جمعرات کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔جس پر فاضل جج نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :