حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں توانائی کی کمی کو پو را کر نے کیلئے نجی شعبے کو پاور پلا نٹ لگا نے کی اجازت دے‘ایف پی سی سی آئی

جمعرات 21 مئی 2015 19:18

لاہور ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاق ایوان صنعت و تجارت( ایف پی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت معا شی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت صحیح رخ پر گامزن ہے جسکی وجہ سے افراط زر اور مارک اپ کی شر ح میں کمی آئی اور انٹر نیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتر ی آئی ہے۔انہوں نے حکومت کو تجو یز دی ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں توانائی کی کمی کو پو را کر نے کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبے کو بجلی کے 25میگا واٹ اور اس سے زائد کو ئلہ سے چلنے والے پاور پلا نٹ لگا نے کی اجازت دے اور پاور پلا نٹس کی مشینری کی امپورٹ کو مکمل طور پر ڈیوٹی فر ی کر ے ۔

گزشتہ روز فیڈریشن کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری مشینری ،خام مال،پاورجنریٹررز ، سولر انرجی سسٹم اور دیگرمتبادل انرجی ذرائع کو ڈیوٹی فری کیا جائے۔

(جاری ہے)

کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے ۔حکومت بجٹ کو کا روبار دو ست بنائے تا کہ معا شی سر گر میوں کوفر وغ ملے اور بجٹ میں عا م آدمی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سہو لیا ت دی جا ئیں ۔

ایف بی آر اپنے ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کیلئے ہر قسم کی آمد نی کو قا بل ٹیکس قرار دیا جا ئے ۔ انڈ انوا ئسنگ اورسمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ملکی صنعتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اندرونی اور بیر ونی سر مایہ کا ری کے فر وغ اور اضافہ کے لیے حکومت حو صلہ افزا اور دوستا نہ پالیسیا ں وضع کر ے اور تر غیبا ت دی جا ئیں تا کہ ملک میں نئی صنعتو ں کا جا ل بچھے۔

ریجنل چےئرمین نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ بز نس کمیونٹی کے ریفنڈزکی ادائیگی بلا تا خیر فو ر ی طور پر کرے کیو نکہ پچھلے چند ما ہ میں ملکی ایکسپورٹ میں مستقل کمی کا سبب ریفنڈز کا نہ ملنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایف بی آر ری فنڈ ز کے لیے 90دن کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے ۔ تاکہ ملکی ایکسپورٹ متا ثر نہ ہو اور بز نس کمیونٹی کو اپنی لیکوڈٹی کے مسا ئل کی و جہ سے بینکو ں سے زائد شر ح سو د پر قر ضہ نہ لینا پڑ ے جسکی وجہ سے کا روبار ی لا گت میں اضا فہ ہو جا تا ہے اور ہمار ا ایکسپورٹر عا لمی منڈ ی میں دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پاتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معا شی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت صحیح رخ پر گامزن ہے جسکی وجہ سے افراط زر اور مارک اپ کی شر ح میں کمی آئی اور انٹر نیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتر ی آئی ۔

متعلقہ عنوان :