چمن ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایجوکشن اتھارٹی کمیٹی کا اجلاس

گھوسٹ سکولوں واساتذہ اور غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 21 مئی 2015 19:16

چمن۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) چمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم بازئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایجوکشن اتھارٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھوسٹ سکولوں ،گھوسٹ اساتذہ اور غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفیس میں ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ چمن محمد نعیم بازئی ہوا۔

اجلاس میں ڈی ای او سید کلیم اللہ شاہ،ڈپٹی ڈی ای او چمن عبدالرشیدخان،ڈپٹی ڈی ای او قلعہ عبداللہ محمد اقبال اور چمن خزانہ آفیسر محمد افتخاراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو حافظ محمد قاسم نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ای او ایجوکشن سید کلیم اللہ نے ضلع میں سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے ضلع میں تعلیم کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم بازئی نے کہا ضلع میں کسی صورت کوئی سکول بند نہیں ہونے دیں گے اور جو استاد سکول میں اپنی ڈیوٹی نہیں کرتا ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ،ہم نے جن اساتذہ کی تنخوائیں بند کی ہے وہ اپنی ڈیوٹی پر نہیں جاتے ہیں اوراب کسی استاد کو مفت کی تنخواہ نہیں ملے گی،جو سکول اب تک بندہیں محکمہ تعلیم کے افسران ان کی رپورٹ فوری طورپر جمع کریں اور جو اساتذہ اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئے ان کا ریکارڈ بھی جمع کرائیں تاکہ ان کیخلاف ایکشن لیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :