صدر ممنون حسین سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے اسسٹنٹ سیکریٹری محمد نعیم خان کی ملاقات

جمعرات 21 مئی 2015 19:15

اسلام آباد ۔ 21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاصر دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسلامی دنیا کو سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بات اسلامی کانفرنس تنظیم کے اسسٹنٹ سیکریٹری محمد نعیم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ نعیم خان نے صدر مملکت کو کامسٹیک کے زیر اہتمام اسلامی ممالک کی سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس کی تیاریوں سے آگاہ کیا جس پر صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :