ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

جمعرات 21 مئی 2015 19:14

خانپور ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) خانپور سے 10 کلومیٹر دور بستی مکین سہجہ کا رہائشی محمد سلیم صبح اپنے بھانجے محمد ساجد کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں اپنے عزیز کی طرف جارہے تھے کہ جب وہ بالمقابل تھانہ سہجہ پہنچے تو ایک تیز رفتار بس نے ٹرک کو کراس کرنے کی کوشش کی تو ٹرک بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا جس سے محمد سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور محمد ساجد شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

ورثاء نے ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔