پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کے عہہدے کا حلف اٹھا لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 19:06

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کے عہہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوَس سندھ میں ہوئی۔ گونر سندھ عشرت العباد نے سہیل انور سیال سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ سہیل انور سیال کو وزارت جیل خانہ جات کا اضافی قلمدان بھی دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ سندھ کا قلمدان منضور وسان کے پاس تھا۔

متعلقہ عنوان :